پاک افغان چمن بارڈر پر پیدل آمد و رفت اور تجارت کا وقت بڑھا دیا گیا

آج سے پیدل آمدورفت کے لیے بارڈر 10 گھنٹے اور تجارتی ٹرکوں کے لیے 12 گھنٹے تک گیٹ کھلا رہے گا، ڈپٹی کمشنر


ویب ڈیسک November 14, 2021
(فوٹو : فائل)

پاک افغان چمن بارڈر پر پیدل چلنے والوں اور تجارت کا وقت بڑھا دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک افغان چمن بارڈر پر پیدل چلنے والوں اور تجارت کی غرض سے وقت میں اضافہ کردیا گیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر چمن نے کہا ہے کہ آج سے پیدل آمدورفت کے لیے بارڈر 10 گھنٹے اور تجارتی سامان والے ٹرکوں کے لیے بارڈر گیٹ 12 گھنٹے تک کھلا رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پاکستانی اور افغان حکام نے بارڈر گیٹ پر مزید سہولیات دینے پر اتفاق کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں