کراچی حصص مارکیٹ میں تیزی26 ہزار800 پوائنٹس کی حد بحال

انڈیکس 111 پوائنٹس بڑھ کر26 ہزار 862 پر پہنچ گیا،404 کمپنیوں میں سے 202 کے بھاؤ میں اضافہ،180کے دام نیچے گر گئے


Business Reporter February 07, 2014
دوسرے اور تیسرے درجے کے اسٹاکس میں زیادہ سرگرمیاں مارکیٹ سرمائے میں کمی کا باعث بنی ۔ فوٹو : آن لائن

افراط زر کی شرح میں کمی کے اعدادوشمار کے بعد آئندہ کی مانیٹری پالیسی میں ڈسکاؤنٹ نہ بڑھنے کی امید اور گلوبل وریجنل مارکیٹس میں بہتری کے اثرات مقامی کیپٹل مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔

جس کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کومجموعی طور پر تیزی کے سبب انڈیکس کی26800 کی حد بھی بحال ہوگئی اور50 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں تاہم دوسرے اور تیسرے درجے کے اسٹاکس میں سرگرمیاںزیادہ ہونے اور اوجی ٹی آئی انڈیکس میں94.20 پوائنٹس کی کمی کی وجہ سے حصص کی مالیت میں2 ارب81 کروڑ6 لاکھ 62 ہزار174 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ کوئلے کی قیمتوں میں کمی کی اطلاعات پر سیمنٹ سیکٹر کی کمپنیوں میں کاروباری سرگرمیاں زیادہ رہیں، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر155 پوائنٹس تک تیزی رونما ہوئی کیونکہ اس دوران غیرملکیوں، مقامی کمپنیوں اور بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے مجموعی طور پر32 لاکھ33 ہزار612 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی لیکن کاروباری دورانیے میں میوچل فنڈز کی جانب سے8 لاکھ 42 ہزار492 ڈالر، این بی ایف سیز کی جانب سے3 لاکھ24 ہزار858 ڈالر، دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے20لاکھ65 ہزار697 ڈالر اور انفردی سرمایہ کاروں کی جانب سے565 ڈالر مالیت کے سرمائے کے انخلا سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی ہوئی لیکن پورے دورانیے میں مارکیٹ مندی میں نہیں گئی ۔



جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 111.06 پوائنٹس بڑھ کر26862.51 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 52.77 پوائنٹس کے اضافے سے19371.78 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 140.49 پوائنٹس کے اضافے سے 44399.13 ہوگیا، کاروباری حجم بدھ کی نسبت 15.30 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر25 کروڑ42 لاکھ10 ہزار 400 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 404 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں202 کے بھاؤ میں اضافہ، 180 کے داموں میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں باٹا پاکستان کے بھاؤ72.99 روپے بڑھ کر 3189 روپے اور کولگیٹ پامولیو کے بھاؤ42.50 روپے بڑھ کر1690 روپے ہو گئے جبکہ نیسلے پاکستان کے بھاؤ 563.16 روپے کم ہوکر10700.04 روپے اور مچلز فروٹ کے بھاؤ36.38 روپے کم ہوکر693.62 روپے ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں