پاک چین آن لائن تجارتی فروغ کیلیے نئے پلیٹ فارم کا آغاز

چائنا پاکستان ٹریڈ آن لائن دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تبادلوں کو فروغ دے گا۔


Numainda Express November 15, 2021
پلیٹ فارم دونوں ممالک کی کمپنیوں کو سرٹیفکیٹ دینے کیلیے قائم کیا،چینگ کائی (فوٹو : انٹرنیٹ)

پاک چین آن لائن تجارت کو فروغ دینے کے لیے نئے پلیٹ فارم کاآغاز ہو گیا جو کہ چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تبادلوں کو فروغ دے گا۔

چائنا پاکستان ٹریڈ آن لائن کے پرسن انچارج اور پاکستان میں سیچوان چیمبر آف کامرس کی سائنس و ٹیکنالوجی کمیٹی کے ڈائریکٹر چینگ کائی نے کہا کہ رواں سال پاک چین آن لائن تجارت کے لیے ایک پلیٹ فارم چائنا پاکستان ٹریڈ آن لائن(CPTO)کا آغاز کیا گیا تاہم بہت سے تاجروں نے ابھی تک اپنی مصنوعات ویب سائٹ پر نہیں ڈالی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمارا چیمبرآف کامرس ممبر کمپنیوں کے تعارف اور ان کی مصنوعات کی معلومات ویب سائٹ پر ڈالنے میں مدد کرنے میں مصروف ہے، چینی اور پاکستانی کاروباری اداروں کے درمیان باہمی اعتماد کی کمی ہے، دونوں ممالک کے پاس دوسرے ملک کی مصنوعات کی محدود معلومات ہیں، زیادہ تر پاکستانی کمپنیاں ای میلز کے ذریعے اپنا کاروبار بڑھاتی ہیں اور معلومات کو آن لائن منظم اور شائع نہیں کرتیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |