بھارت میں معروف مسلمان کامیڈین منورفاروقی بھی ہندوانتہاپسندی کا شکار

بھارتی کامیڈین منورفاروقی کے دیگرشہروں میں بھی شوززبردستی منسوخ کرائے گئے

ہندوانتہاپسندوں نے منورفاروقی کا شومنسوخ کروادیا:فوٹو:فائل

بھارت میں مودی سرکارکی سرپرستی میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کا جینا مشکل کردیا۔

لوگوں میں مسکراہٹیں بانٹنے والے مسلمان کامیڈین منورفاروقی بھی ہندوانتہا پسندوں کا نشانہ بن گئے۔بھارتی شہر گوا میں ہندوانتہاپسند گروپ کی دھمکیوں کے بعدمنورفاروقی کا شو منسوخ کردیا گیا۔


یہ پہلا موقع نہیں جب منورفاروقی کا مسلمان ہونے کی وجہ سے شومنسوخ کیا گیا ہوا۔اس سے قبل مودی سرکار میں بے لگام انتہاپسند کی دھمکیوں اوردباؤ پرمنتظمین کو رائے پور،سورت،ممبئی،احمد آباد اوروادودرا میں بھی منورفاروقی کے شوزمنسوخ کرنا پڑے تھے۔

انتہاپسندوں نے منورفاروقی پرہندومقدس ہستیوں کی توہین کا الزام لگا کرشوزمنسوخ نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔
Load Next Story