پولیس کیلیے تربیتی پروگراموں کا آغاز کرینگے امریکی قونصل جنرل

امریکا کی جانب سے خواتین اہلکاروں کے لیے بس سندھ پولیس کے حوالے کردی گئی

امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈ مین سندھ پولیس کی خواتین ملازمین کے لیے دی جانے والی کوسٹر کی چابی انسپکٹر جنرل پولیس سندھ شاہد ندیم بلوچ کو دے رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ISLAMABAD:
آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے مرکزی پولیس دفتر میں ڈی آئی جی جی بیرسٹر عبدالخالق شیخ اور سابقہ سی سی پی او کوئٹہ محمد اکبرکی تصنیف کردہ کتاب کی تقریب رو نمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی تفتیش کے عنوان سے یہ کتاب سندھ پولیس کے تفتیشی معیار کو جدید خطوط سے آراستہ کرنے میں مدد دے رہی ہے۔

کتاب کو نصاب میں شامل کر کے تفتیشی ماڈیول کا حصہ بنایا جائے گا، ڈ ی آئی جی ساؤتھ بیرسٹر عبدالخالق شیخ نے کہا کہ اس کتاب سے کرائم سین پر خاکوں کی تیاری ، کیس ڈائری اور فائنل چارج شیٹ کی تیاری میں خاطر خواہ مدد ملے گی،تقریب میں امریکی قونصلیٹ جنرل مائیکل ڈاڈ مین اور پولیس افسران نے شرکت کی،امریکا کے قونصل جنرل مائیکل ڈوڈ مین نے 25 نشستوں پر مشتمل بس سندھ پولیس کے حوالے کردی۔




تقریب سے مائیکل ڈاڈ مین نے خطاب میں کہا کہ سندھ پولیس اور امریکی ادارہ برائے انسداد منشیات ونفاذ قانون کے حکام نے مل کر پولیس اہلکاروں کی تربیت کے لیے نیا نصاب تیار کیا،اس نصاب کے ذریعے سندھ پولیس کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنایا جائے گا جس سے سندھ میں قیام امن کی کوششوں میں مدد ملے گی، نئے نصاب کی مدد سے آئندہ چند ماہ میں پولیس کی جدید خطوط پر تربیت کے لیے کئی پروگراموں کا اغاز کیا جائے گا جن میں انسانی حقوق، کمیونٹی پولیسنگ، حفاظتی تدابیر ،خودکش حملوں کی روک تھام اور ضابطہ فوجداری سے متعلق آگاہی کے پروگرام شامل ہیں۔

قونصل جنرل مائیکل ڈاڈ مین نے 25 نشستوں پر مشتمل بس بھی سندھ پولیس کے حوالے کی جس کے ذریعے روزانہ 120 سے زائد خواتین پولیس اہلکاروں کو آمدورفت کی سہولت فراہم کی جاسکیں گی، اس سے قبل بھی امریکی حکومت کی جانب سے 2 بسیں فراہم کی گئیں تھیں۔
Load Next Story