مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

بھارتی فوج کے اہلکار نے فوجی کیمپ میں اے کے 47 سے خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا


ویب ڈیسک November 15, 2021
بھارتی فوج کے اہلکار نے فوجی کیمپ میں اے کے 47 سے خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوج کے اہلکار نے خودکشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوج کے اہلکار نے کم ہمتی اور ذہنی تناؤ کے باعث اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

بھارتی فوج کا اہلکار دیپک سنگھ مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں تعینات تھا جہاں اس نے اے کے 47 سے خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا، واقعہ کے بعد لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی جاری ہے اور اہلکار کی خودکشی سے متعلق تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی ذہنی تناؤ کا شکار ہیں جس کے باعث وادی میں خودکشی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں، 2007 سے لیکر اب تک خودکشی کرنے والے بھارتی فوج کے اہلکاروں کی تعداد 521 سے تجاوز کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں