پاکستان خطے میں سب سے زیادہ ماہانہ اجرت دینے والا ملک ہے ترجمان پنجاب حکومت

حکومتی اقدامات کی بدولت ہمارا مزدور طبقہ تیزی سے بہتر طرزِ زندگی کی جانب گامزن ہے، حسان خاور


ویب ڈیسک November 15, 2021
‏پاکستان کم از کم ماہانہ اجرت فراہم کرنے میں اپنے ہمسایہ ممالک سے آگے نکل گیا، حسان خاور فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے کے مخصوص ممالک میں سب سے زیادہ ماہانہ اجرت دینے والا ملک ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں حسان خاور کا کہنا تھا کہ پاکستان کم از کم ماہانہ اجرت فراہم کرنے میں اپنے ہمسایہ ممالک سے آگے نکل گیا۔ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ڈیٹا کے مطابق پاکستان خطے کے مخصوص ممالک میں سب سے زیادہ ماہانہ اجرت دینے والا ملک ہے۔ سب سے زیادہ ماہانہ اجرت دینے کے معاملے میں چین، بھارت، انڈونیشیا، سری لنکا اور بنگلا دیش سمیت دیگر ممالک پاکستان سے پیچھے ہیں۔



معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت ہمارا مزدور طبقہ تیزی سے بہتر طرزِ زندگی کی جانب گامزن ہے۔ کورونا کے باعث صنعتوں اور کاروباروں کی بندش سے مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی اور مختلف کاروباری شعبوں سے کورونا پابندیوں کا مرحلہ وار اٹھایا جانا کارگر ثابت ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔