ٹیسٹ اوپنر عابد علی قائداعظم ٹرافی کے ٹاپ اسکورر بن گئے

بنگلا دیش روانگی سے پہلے ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے قائداعظم ٹرافی میں اپنی فارم اورفٹنس ثابت کردی ہے


Sports Reporter November 15, 2021
بنگلا دیش روانگی سے پہلے ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے قائداعظم ٹرافی میں اپنی فارم اورفٹنس ثابت کردی ہے

ٹیسٹ اوپنر عابد علی قائداعظم ٹرافی کے ٹاپ اسکورر بن گئے ہیں۔

بنگلا دیش روانگی سے پہلے ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے قائداعظم ٹرافی میں اپنی فارم اورفٹنس ثابت کردی ہے، چار میچز کھیلنے کے بعد عابد علی تین سنچریوں اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 611 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے والے عابد علی کا بہترین اسکور 164 رہا ہے لہذا عابد علی اب بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شریک ہوں گے۔

خیبرپختنون خوا کےصاحبزادہ فرحان پانچ سو سنتالیس اسکور کے دوسرے ، بلوچستان کے امام الحق چار سو اٹھاسی رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ بولنگ میں سدرن پنجاب کے علی عثمان چوبیس شکار کرکے ٹاپ پر ہیں۔طفر گوہر سولہ اور محمد اصغر نے چودہ کھلاڑی آوٹ کررکھے ہیں۔

وکٹ کیپرز میں روحیل نذیر ایک کیچ اور ایک اسٹمپڈ کے ساتھ نو کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھانے میں مدد کرچکےہیں، دوسرے نمبر پر اعظم خان کے کیچز کی تعداد آٹھ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں