داماد نے سسر اور 2 سالے قتل کردیے

ملزم موقعہ واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔


ویب ڈیسک November 15, 2021
ملزم موقعہ واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔فوٹو:فائل

VATICAN CITY: شالیمار لنک روڈ پر رام گڑھ بازار میں داماد نے سسرال میں گھس کر سسر اور 2 جوان سالوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

مقتولین میں 50 سالہ سید حامد، 25 سالہ فرخ شاہ اور شاہ رخ شامل ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم موقعہ واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی اور گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شاہزیب عرف باؤ گجر نے اپنے سسرال اور سالوں پر فائرنگ کی۔

سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے تہرے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو فوری موقعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی اور سیف سٹی کیمروں و سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے جس میں ملزم شاہزیب کو مقتولین کے گھر کی طرف جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سسر اور دو برادر نسبتی کو قتل کرنے کے بعد ملزم دوڑ کر فرار ہو رہا ہے۔ ملزم نے اکیلے پیدل آ کر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں