شہباز شریف کے اپوزیشن رہنماؤں کو فون پارلیمنٹ میں متحدہ کاوشوں پر اظہار تشکر

اپوزیشن اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کے اصولی موقف نے حکومت کو پسپائی پر مجبور کیا، شہبازشریف


ویب ڈیسک November 15, 2021
اپوزیشن اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کے اصولی موقف نے حکومت کو پسپائی پر مجبور کیا، شہبازشریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اپوزیشن قائدین سے ایک بار پھر رابطے شروع کردیے۔

شہبازشریف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری، پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاﺅ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل، اے این پی کے مرکزی رہنما امیر حیدر ہوتی، شفیق ترین اور بلوچستان پارٹی کے ڈاکٹر عبداالمالک بلوچ اور پی ٹی ایم کے محسن داوڑ کو ٹیلی فون کرکے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

شہبازشریف نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی متحدہ کاوشوں کو سراہا اور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے قومی اور عوامی مفاد میں بے مثال اتحاد اور یک جہتی کا مظاہرہ کیا ہے، اپوزیشن اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کے اصولی موقف نے حکومت کو پسپائی پر مجبور کیا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومتی بدنیتی اور کالے قوانین کے خلاف اپوزیشن اتحاد آئندہ مشترکہ اجلاس میں بھی اسی قوت سے بروئے کار آئے گا، آئین، عوام اور پارلیمنٹ کے خلاف ہر حکومتی اقدام کے سامنے اپوزیشن اتحاد کھڑا ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف سے کہا کہ پارلیمان کے ذریعے حکومت کی تمام پالیسیوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے، پارلیمان وہ فورم ہے کہ جہاں عوامی نمائندگان عوام کا مقدمہ لڑتے ہیں، خوشی ہے کہ اپوزیشن نے مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے پارلیمان کے محاذ پر حکومت کو کئی بار شکست سے دوچار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |