لاہور میں چنگچی میں لڑکی سے بدتمیزی کیس کا ڈراپ سین

متاثرہ خاتون مہوش نے عدالت میں دو ملزمان کے حق میں بیان دے دیا۔

متاثرہ خاتون مہوش نے عدالت میں دو ملزمان کے حق میں بیان دے دیا۔

ضلع کچہری میں چنگ چی رکشے پر خاتون کے ساتھ بدتمیزی کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی۔

متاثرہ خاتون مہوش نے عدالت میں دو ملزمان کے حق میں بیان دے دیا۔ عدالت نے محمد عاطف اور عثمان ریاض کی درخواست ضمانت منظور کی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں چنگچی میں بیٹھی لڑکی سے اوباش نوجوان کی غیراخلاقی حرکت


عدالت نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے ملزمان کے خلاف کیس پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: چنگچی میں لڑکی سے غیراخلاقی حرکت کرنے والے اوباش نوجوان کی شناخت ہوگئی

متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ دونوں ملزمان میرے ملزم نہیں ہیں. تسلی کرنے کے بعد بتانا چاہتی ہوں کہ ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتی. ملزمان کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے.
Load Next Story