بلوچستان کابینہ کے وزراء مشیران اور پارلیمانی سیکریٹریوں کو محکمے تفویض

سردار صالح محمد بھوتانی بلوچستان کابینہ میں سینیئر وزیر ہوں گے


ویب ڈیسک November 15, 2021
میر ضیاء اللہ لانگو کو وزیر اعلیٰ کا مشیر برائے داخلہ امور بنایا گیا ہے فوٹو: فائل

بلوچستان کابینہ میں شامل وزراء، مشیران اور پارلیمانی سیکریٹریوں کو محکمے تفویض کردیئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کی نئی حکومت میں شامل وزراء، مشیران اور پارلیمانی سیکریٹریوں کو ان کے قلمدان تفویض کردیئے گئے ہیں، سردار صالح محمد بھوتانی بلوچستان کابینہ میں سینیئر وزیر ہوں گے، ان کے پاس بلدیات اور دیہی ترقی کی وزارتیں ہوں گی۔

ظہور بلیدی کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، طارق مگسی کو ایس اینڈ جی اے ڈی، میر اسد بلوچ کو زراعت اور امداد باہمی ، حاجی محمد خان لہڑی کو آبپاشی، سکندر علی عمرانی بورڈ آف ریونیو ، اکبر آسکانی ماہی گیری اور امور حیوانات اور زمرک اچکزئی کو خوراک کے محکمے تفویض کئے گئے ہیں۔ حاجی نور محمد دمڑ کو خزانہ، نصیب اللہ مری کو تعلیم اور ہائیر اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ، سردار عبدالرحمان کھیتران کو مواصلات اور تعمیرات کے محکمے دیئے گئے ہیں۔ اسی طرح سید احسان شاہ کو صحت ،عبدالخالق ہزارہ کو کھیل، امور نوجوان، ثقافت و سیاحت اور آثار قدیمہ جب کہ مبین احمد خلجی سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے قلمدان ملے ہیں۔

میر ضیاء اللہ لانگو کو وزیر اعلیٰ کا مشیر برائے داخلہ امور بنایا گیا ہے، اسی طرح نوابزادہ گہرام بگٹی محنت و افرادی قوت، عبدالرشید بلوچ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، سردار مسعود خان لونی ٹرانسپورٹ اور بہبود آبادی، نعمت اللہ زہری محکمہ توانائی، میر ضیاء اللہ لانگو داخلہ ، جیل خانہ جات اور قبائلی امور، بشریٰ رند محکمہ سماجی بہبود، غیر رسمی تعلیم اور اطلاعات ، ماہ جبین شیران ترقی نسواں، لیلیٰ ترین ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن جب کہ مٹھا خان کا کڑ معدنیات اور معدنی ترقی کے مشیر ہوں گے۔

دوسری جانب خلیل جارج پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق اور حاجی طور اتمانخیل پارلیمانی سیکریٹری برائے صنعت و تجارت ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں