آئی سی یو میں رہنے والے محمد رضوان دوبارہ میدان میں اترنے کو تیار
اب بہت بہتر محسوس کررہا ہوں اور منگل کو ٹریننگ کیلیے گراؤنڈ میں جاؤں گا، محمد رضوان
ورلڈکپ کے دوران آئی سی یو میں رہنے کے بعد سیمی فائنل کھیلنے والے محمد رضوان دوبارہ میدان میں اترنے کو تیار ہیں۔
ورلڈکپ کے دوران آئی سی یو میں رہنے کے بعد سیمی فائنل کھیلنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا کہنا ہے کہ اب بہت بہتر محسوس کررہا ہوں جب کہ منگل کو ٹریننگ کیلیے گراؤنڈ میں جاؤں گا۔
وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بنانے پر خوش ہوں مگر زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ یہ اعزاز میری وجہ سے پاکستان کے نام ہوا، کامیابی کے اس سفر میں رچرڈ پائیبس، انضمام الحق اور شاہد اسلم کا کردار اہم ہے، ورلڈکپ کے دوران میتھیو ہیڈن نے جن چیزوں سے آگاہ کیا، سب بیٹسمینوں کے کیرئیر کے لیے مفید ثابت ہوں گی۔
محمد رضوان نے کہا کہ یو اے ای میں کوئی بھی ٹیم پاور پلے کا خاص فائدہ نہیں اٹھاسکی، پاور پلے میں وکٹیں نہ دینا اور حریف کی وکٹیں لینا ہی ہماری طاقت تھی، دنیا کے بڑے کرکٹرز نے بھی اس بات کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈھاکا میں کنڈیشنز اسپنرز کے لیے سازگار ہیں، یہاں گیند سلو، اسپن اور گرپ کرتا ہے لہذا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی اسپنرز کا اہم کردار ہوگا۔