آسٹریلیا نامعلوم افراد نے مہاتما گاندھی کے مجسمے کی گردن کاٹ دی

مہاتما گاندھی کا افتتاح آسٹریلوی وزیراعظم نے گزشتہ روز ہی کیا تھا


ویب ڈیسک November 15, 2021
گاندھی کے مجسمے کے کی گردن کو دھڑ سے الگ کرنے کی کوشش کی گئی، فوٹو: ٹوئٹر

آسٹریلیا میں نامعلوم شخص نے بھارت کے بانی رہنما مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سر کو دھڑ سے الگ کرنے کے لیے تیز دھار آلے سے کاٹنے کی کوشش کی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ ماریسن نے آسٹریلین انڈین کمیونٹی سینٹر کے باہر گزشتہ روز ہی مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تھی۔

گزشتہ روز نامعلوم افراد نے مہاتما گاندھی کے کانسی کے مجسمے کی گردن کو تیز دھار آلے سے کاٹنے کی کوشش کی جس سے مجسمے کو شدید نقصان پہنچا ہے تاحال ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

وکٹوریا پولیس نے عینی شاہدین سے اپیل کی ہے کہ مہاتما گاندھی کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والوں کا سراغ لگانے میں مدد کی جائے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش جا رہی ہے۔

آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ ماریسن نے کہا کہ آسٹریلیا دنیا میں کثیر ثقافتی اور مہاجرین کا سب سے کامیاب ملک ہے۔ کسی بھی ملک کی قابل قدر شخصیت اور ان کی ثقافت پر حملوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت کے بانی رہنما مہاتما گاندھی کو جنونی ہندو پسند نہیں کرتے اور قوم کے اس اوّلین لیڈر کو بھی ایک انتہا پسند ہندو نے 1948 کو ان کے گھر پر سب کے سامنے گولی مار کر قتل کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں