مسلم لیگن کا جسٹس رانا شمیم کے انکشافات کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان

ان انکشافات پر قانونی کارروائی کے لیے مشاورت بھی کریں گے، عدالت کواس معاملے کا از خود نوٹس لینا چاہیئے، خواجہ آصف


ویب ڈیسک November 15, 2021
ان انکشافات پر قانونی کارروائی کے لیے مشاورت بھی کریں گے، عدالت کواس معاملے کا از خود نوٹس لینا چاہیئے، خواجہ آصف (فوٹو: فائل)

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم کےانکشافات کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ رانا شمیم کے انکشافات پر قانونی کارروائی کے لیے بھی مشاورت کریں گے، شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے نوازشریف کونااہل کرکے سیاست سے علیحدہ کردیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم کےانکشافات کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائے گی اوران انکشافات پر قانونی کارروائی کے لیے مشاورت بھی کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمیں رانا شمیم کے بیان پریقین کرنا پڑے گا اس قسم کے الیکشن ہوں گے توایسی ہی اسمبلیاں ملیں گی، فیصلوں میں لکھا گیا ہے کہ نواز شریف کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم نے بغیرکسی دباؤ کے حلفیہ بیان جاری کیا ہے پاکستان کےعوام کوبھی سچ پتہ چلنا چاہیے، الیکشن کے عمل میں مداخلت ہوتوکیا ہم پوچھنے کا حق نہیں رکھتے؟ اگر ملک کا چیف جسٹس ملوث ہو تو انصاف کہاں سے ملے گا؟ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو ایک تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا ،نوازشریف کے کیس میں سپریم کورٹ کا جج مانیٹرنگ جج مقرر کیا گیا، حقیقت واضح ہوگئی ہے کہ عمران خان کیسے آیا؟

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ رانا شمیم کے انکشافات کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے کرجائیں گے اور ان انکشافات پر قانونی کارروائی کے لیے بھی مشاورت کریں گے، عدالت کواس معاملے کا از خود نوٹس لینا چاہیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |