پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت ویزے بھی جاری

ایونٹ 24 نومبر تا 5 دسمبر بھونیشور میں ہوگا، جونیئرز ہاکی ٹیم پہلا میچ جرمنی کے خلاف 24 نومبر کو کھیلے گی، آصف باجوہ


Sports Reporter November 15, 2021
ایونٹ 24 نومبر تا 5 دسمبر بھونیشور میں ہوگا، جونیئرز ہاکی ٹیم پہلا میچ جرمنی کے خلاف 24 نومبر کو کھیلے گی، آصف باجوہ (فوٹو : فائل)

KARACHI: حکومت نے جونئیر ورلڈکپ میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دے دی جب کہ بھارت نے پاکستانی ٹیم کو ویزے بھی جاری کردئیے۔

ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ کے مطابق حکومت نے این او سی جاری کردیا ہے اس کے ساتھ بھارت نے ستر سے اسی فیصد کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے ویزے بھی جاری کردئیے ہیں بقیہ ویزے منگل تک لگ جائیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ تمام مراحل طے کرنے کے بعد اب پاکستانی جونئیر ٹیم 20 نومبر کو بھارت کی اڑان بھرے گی۔ یقین ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم بھونیشور میں 24 نومبر سے شروع ہونے والے جونئیر ورلڈکپ میں اچھا کھیل ہیش کرے گی۔

ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل آصف باجوہ نے کہا ہے کہ 24 نومبر سے 5 دسمبر تک انڈیا کے شہر بھونیشور میں ہونے والے عالمی جونیئر ہاکی کپ میں شرکت کے لیے بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان جونیئر ٹیم اورآفیشلز کے ویزے جاری کردیئے ہیں جب کہ حکومت پاکستان نے این او سی بھی جاری کردیا ہے۔

آصف باجوہ نے بتایا کہ قومی دستے کے آدھے سے زائد ویزے لگے پاسپورٹ بھی موصول ہوچکے ہیں، عالمی جونیئر ہاکی کپ میں شرکت کے لیے قومی جونیئر ہاکی اسکواڈ کی انڈیا روانگی 20 نومبر کو شیڈول ہے۔

انہوں ںے کہا کہ ایونٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں سے چار ٹیمیں پاکستان کے پول میں شامل ہیں ان میں جرمنی، ارجنٹائن، پاکستان اور مصر شامل ہیں، پول میں سے دو ٹیمیں کوالیفائی کریں گی اگر پاکستان جرمنی سے جیت جاتا ہے تو انشاءاللہ پاکستان کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے فیورٹ ہوجائے گا۔

اولمپین آصف باجوہ نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور کوویڈ کی صورتحال کے باعث قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو انٹرنیشنل سطح پر میچز کا تجربہ نہیں حاصل ہوسکا لیکن یہ ایونٹ میں کسی بھی ٹیم کو سرپرائز کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم انڈیا پہنچ کر دو پریکٹس میچز کھیلے گی پہلا میچ 21 نومبر کو چلی کے خلاف اور دوسرا 22 نومبر کو کینیڈا کے خلاف کھیلے گی۔ یہ پریکٹس میچز آف کیمرا ہوں گے اور پریکٹس سیشن کوریج کی اجازت نہیں ہوگی۔

پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ جرمنی کے خلاف 24 نومبر کو کھیلے گی جبکہ 27 نومبر کو پاکستان مصر سے نبرد آزما ہوگا۔ قومی جونیئر ہاکی اسکواڈ ارجنٹائن کے خلاف پول راؤنڈ کا اپنا آخری میچ 28 نومبر کو کھیلے گا، قوم جونیئر ہاکی ٹیم کے لیے دعا کرے کہ ٹیم فتح یاب ہوکر وطن لوٹے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔