اداکار راج کمار شادی کے بندھن میں بندھ گئے

راج کمار راؤ کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا


ویب ڈیسک November 15, 2021
راج کمار راؤ کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا - فوٹو: انٹرنیٹ

بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ نے اپنی قریبی دوست پترالیکھا سے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار راجکمار راؤ اور ان کی گرل فرینڈ پترالیکھا کی منگنی کی شاندار تقریب ہوئی جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جب کہ ایک ویڈیو میں دونوں کو ایک دوسرے کو انگوٹھی پہناتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Koimoi.com (@koimoi)




اداکار راج کمار نے گزشتہ روز اپنی شادی کا دعوت نامہ بھی ٹوئٹر پر شیئر کیا جس کے مطابق ان کی شادی ریاست پنجاب اور ہریانہ کے دارالحکومت 'چندی گڑھ' کے پرتعیش مقام پر ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق راج کمار راؤ کی شادی میں بالی ووڈ کی معروف شخصیات سمیت قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔



دوسری جانب راج کمار راؤ کی اہلیہ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا ''آج میں اس سے شادی کے بندھن میں بندھ گئی جو گزشتہ 11 سال سے میرے لیے سب کچھ ہے، میرا دوست، میرا کرائم پاٹنر اور میری فیملی بھی ہے''۔






واضح رہے اداکار راج کمار راؤ 'شادی میں ضرور آنا'، 'استری'، 'بریلی کی برفی'، 'نیوٹن'، 'لڈو'،'میڈ ان چائنہ' جیسی کامیاب فلمیں کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔