ثانیہ مرزا کی 35ویں سالگرہ پر دلچسپ ویڈیوز وائرل

ثانیہ مرزا نے یہ ویڈیوز دبئی میں اپنے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ بنائی تھیں


ویب ڈیسک November 15, 2021
ثانیہ مرزا ویب سیریز میں لاک ڈاؤن کے دوران مشکلات کی شکار خاتون کا کردار ادا کریں گی (فوٹو: فائل)

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی پرانی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ٹینس کورٹ کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں اور حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بھی ان کی اپنے شوہر شعیب ملک اور بیٹے کے ہمراہ مختلف ویڈیوز خوب وائرل ہوئیں۔


خاص طور پر ایک ویڈیو میں جب ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک سے پوچھتی ہیں کہ اگر میں موٹی ہوگئی تو آپ مجھے تب بھی اتنا ہی پیار کریں گے جس پر موبائل فون میں مصروف شعیب ملک انہیں جواب دیتے ہیں ، ہاں بالکل میں تب بھی اتنا ہی پیار کروں گا، ان کے بیٹے کی آواز آتی ہیں کہ مما آپ تو پہلے ہی سے موٹی ہیں جس پر شعیب بے ساختہ ہنس پڑتے ہیں۔





 



 



 


View this post on Instagram


 


A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)




ایک اور ویڈیو میں ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر وائرل چیلنج اپنے شوہر کے ساتھ آزمایا جس میں وہ اپنا ہاتھ شعیب ملک کے آگے رکھتی ہیں کہ وہ اس میں کیا رکھتے ہیں جس پر شعیب ملک اپنے بیٹے کا فیڈر ثانیہ کے ہاتھ میں رکھ دیتے ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں پس پردہ چلنے والی آواز پر اداکاری کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کو دیکھا جاسکتا ہے، جس میں کہا جاتا ہے ''بیٹا ہمیشہ ان لوگوں سے دور رہو جن لوگوں کو آپ کی قدر نہ ہو، جس پر ثانیہ مرزا کیمرا شعیب ملک کی طرح کرتی ہیں جو موبائل فون میں مصروف ہوتے ہیں اور پھر آواز آتی ہے کہ میں انہیں کے گھر میں رہتی ہوں''۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔