سندھ اورپنجاب میں کرشنگ کا آغاز چینی کے نرخوں میں کمی
کراچی میں گزشتہ روز ہول سیل میں چینی 95، ریٹیل میں 110تا115روپے کلو رہی۔
سندھ اور جنوبی پنجاب میں گنے کے کرشنگ سیزن کا آغاز ہوتے ہی چینی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگئی ہے جب کہ ہول سیل سطح پر چینی کی قیمت95روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
حکومت اور شوگر ملوں کے درمیان معاملات طے پا جانے کے بعد سندھ اور جنوبی پنجاب کی شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ کا آغاز کردیا گیا ہے،گنے کے کرشنگ کا آغاز ہوتے ہی کراچی سمیت ملک بھرمیں چینی کی قیمت میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی ہے۔
کراچی میں گزشتہ روز ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت95/96روپے رہی جبکہ ریٹیل میں چینی کی فی کلو قیمت110تا115روپے کے درمیان ہے۔
ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ کرشنگ کے عمل میں تیزی اور نئی چینی مارکیٹ میں آنے سے قیمت میں مزید کمی ہوگی اور امکان ہے کہ ریٹیل میں چینی کی فی کلو قیمت90تا100روپے کے درمیان آجائے گی۔