غیرمنصفانہ فیصلےعدم برداشت کا سبب ہیںبلاول بھٹو

دنیا میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی شدید ضرورت ہے


ویب ڈیسک November 16, 2021
پاکستان کی سرزمین تاریخی طورپرانسانیت دوست رہی ہے،بلاول بھٹو:فوٹو:فائل

بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ معاشرے میں عدم برداشت کا رجحان پھیل رہا ہے۔

برداشت اوررواداری کے عالمی دن پرپیغام میں بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ معاشرے میں عدم رواداری اورعدم برداشت کا رجحان پھیل رہا ہے جوہرذی شعورکے لئے باعث تشویش ہے۔رواداری کوفروغ دینے کا واحد راستہ جمہوریت کی مضبوطی میں ہے۔

بلاول بھٹوزرداری کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلیاں،غیرمنصفانہ فیصلے،آمریت کا باربارمسلط ہونا اورجمہوریت کوپھلنے پھولنے سے روکنا عدم برداشت کے اسباب ہیں۔

بلاول بھٹونے کہا کہ پاکستان کی سرزمین تاریخی طورپررواداری پسند اورانسانیت دوست رہی ہے۔: دنیا میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی شدید ضرورت ہے۔

پیپلز پارٹی قائداعظم کے ویژن، قائدِ عوام کے نظریئے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے کی روشنی میں پاکستان کو برداشت و رواداری کا گہوارہ بنائی گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں