زرداری سے رحمن ملک کی ملاقات الطاف حسین کا پیغام پہنچایا

ملاقات میں پیپلزپارٹی اور متحدہ کے درمیان رابطوں کوبڑھانے اوردیگرامور پرتبادلہ خیال کیا گیا


Staff Reporter February 07, 2014
مسلسل رابطہ رکھا جائے، زرداری کی رحمن ملک کو ہدایت، گورنر اور وزیر اعلیٰ کی ملاقات متوقع۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری سے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب پی پی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے ملاقات کی۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ رحمن ملک نے ملاقات میں اپنے دورہ لندن خصوصاً گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کی موجودگی میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ہونے والی تفصیلی ملاقات سے آگاہ کیا،انھوں نے الطاف حسین کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا،اس ملاقات میں پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم کے درمیان موجودہ رابطوں کو بڑھانے اوردیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 photo 3_zpsa5279955.jpg

سابق صدر نے رحمن ملک کو ہدایت کی کہ ایم کیو ایم کی قیادت سے مسلسل رابطہ رکھا جائے اور تمام امور کو پارٹی قیادت کی ہدایات کے مطابق آگے بڑھایا جائے،ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنراوروزیر اعلیٰ سندھ کی ایک اہم ملاقات جلد متوقع ہے ،جس کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنما اہم امور پرگفتگو کے لیے ملاقات کریں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں