مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگفلسطینی نوجوان شہید

یہودی بستیوں سے بھی فلسطینیوں پرحملے


ویب ڈیسک November 16, 2021
مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسزفلسطینیوں کونشانہ بنا رہی ہیں:فوٹو:فائل

نہتے فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں۔

فلسطینی محکمہ صحت کے ترجمان صدام حسین کے مطابق نابلس کے قریب چھبیس سال کا فلسطینی نوجوان اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے شہید ہوا۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسزفلسطینوں کونشانہ بنا رہی ہیں۔گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تیرہ سال کا لڑکا شہید ہوا تھا۔اسرائیلی بستیوں میں رہنے والے بھی نہتے فلسطینیوں پرحملے کررہے ہیں۔ مغربی کنارے میں ایک سوتین غیرقانونی یہودی بستیاں ہیں جن میں پانچ لاکھ یہودی رہائش پذیرہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں