کراچی میں سی این جی کی فی کلو قیمت 200 روپے ہوگئی

سی این جی کی قیمت میں اضافہ سیلز ٹیکس بڑھنے کے باعث ہوا ، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن


ویب ڈیسک November 16, 2021
آر ایل این جی پر جی ایس ٹی فی الفور 5 فیصد کیا جائے، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن فوٹو: فائل

سی این جی پر سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے کے اطلاق کے بعد نئی قیمت 200 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے سی این جی پر سیلز ٹیکس میں کئے گئے اضافے کو اب صارفین کو منتقل کردیا گیا ہے، جس کے بعد سی این جی کی نئی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ اب سی این جی کی فی کلو قی 200 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیر نجم الحسن کا کہنا ہے کہ ستمبر 2021 میں پہلے سی این جی کی فی کلو قیمت 150 سے بڑھا کر 180 روپے کی گئی تھی، جو اب 200 روپے ہوگئی ہے، 11 روپے 86 پیسے فی کلوگرام جی ایس ٹی کو اب 21 روپے 77 پیسے کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آر ایل این جی پر جی ایس ٹی فی الفور 5 فیصد کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔