پیرآف بھرچونڈی شریف میاں عبدالمنان فنکشنل لیگ میں شامل

13ستمبرکوہڑتال ہوگی،نئے نظام میں میئرکووزیراعلیٰ سے زیادہ اختیاردیے گئے ،امتیازشیخ۔

13ستمبرکوہڑتال ہوگی،نئے نظام میں میئرکووزیراعلیٰ سے زیادہ اختیاردیے گئے ،امتیازشیخ, فوٹو: ایکسپریس

پیر آف بھرچونڈی شریف میاں عبدالمنان نے پیر کومسلم لیگ (ف) کے سربراہ پیر صاحب پگارا سے ان کی رہائشگاہ کنگری ہائوس میں ملاقات کی اور پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ف) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔


اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے ملک کی موجودہ صورتحال بالخصوص صوبہ سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے آرڈیننس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میاں عبدالمنان نے کہا کہ موجودہ حکومت صرف اپنے مفادات کا تحفظ کر رہی ہے آج کی پیپلز پارٹی اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی پیپلز پارٹی میں بہت فرق ہے، جمہوریت کی دعویدار موجودہ پیپلزپارٹی میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ف) کے رہنما امتیاز شیخ نے کہا کہ 13ستمبر کو ہر صورت صوبے میں ہڑتال ہوگی اور اگر اسے سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کی ذمے دار حکومت ہوگی، انھوں نے کہا کہ ہم نے سندھ کے مفاد میں اقتدار کو ٹھوکر ماری ہے واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،نئے بلدیاتی نظام میں میئر کو وزیراعلیٰ سے زیادہ اختیار دیے گئے ہیں اورحکومت کا یہ دعویٰ کہ ریونیو کے اختیارات صوبائی حکومت کے پاس ہیں وہ بھی غلط ہے۔
Load Next Story