ہمارے نمبرز پورے ہیں اپوزیشن کے لوگ بھی رابطے میں ہیں فواد چوہدری

انتخابات میں دھاندلی کا راستہ روکنے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ بہترین آپشن ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

انتخابات میں دھاندلی کا راستہ روکنے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ بہترین آپشن ہے، وفاقی وزیر اطلاعات۔(فوٹو: فائل)

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور ای وی ایم سمیت دونوں بلز پاس ہوجائیں گے، کلبھوشن یادیو سے متعلق بل بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین سمیت دونوں بل پاس ہوں گے، ہمارے نمبر پورے ہیں، اپوزیشن کے لوگ بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔


فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے تحفظات دور کیے ہیں تاکہ وہ ساتھ چلیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق، الیکٹرانک ووٹنگ بل منظور کرانے میں جلدی ہے، بلوں کو منظور کرانے میں تاخیر ہوئی تو پھر وقت نہیں رہے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن ارکان کے ضمیر بھی جاگے تو بلوں کی حمایت میں زیادہ ووٹ ملیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ ایسا نظام لائیں کہ انتخابات میں دھاندلی کا راستہ روکا جائے، الیکٹرانک ووٹنگ بہترین آپشن ہے، اپوزیشن کے پاس کوئی اور حل ہے تو بتائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوں کے حوالے سے اپوزیشن کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہیں، 28 بلوں میں کلبھوشن یادیو کے حوالے سے بھی بل ہے۔
Load Next Story