حکومتی کمیٹی میاں صاحب نے نہیں بنائی ورنہ جے یوآئی شامل ہوتی مفتی کفایت

اگر مذاکرات کامیاب نہ بھی ہوئے تب بھی ہم مذاکرات کی بات کریں گے، مفتی کفایت

اگر مذاکرات کامیاب نہ بھی ہوئے تب بھی ہم مذاکرات کی بات کریں گے، مفتی کفایت فوٹو:فائل

جمعیت علماء اسلام کے رہنمامفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم میں (ن) لیگ کا تو کوئی نمائندہ نہیں، یہ کمیٹی میاں صاحب نے نہیں بنائی ورنہ اس میں جے یو آئی کو بھی شامل کیا جاتا۔


اگر مذاکرات کامیاب نہ بھی ہوئے تب بھی ہم مذاکرات کی بات کریں گے ۔ مانسہرہ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ مذاکرات کامیاب بنانے کیلیے تحریک طالبان اور حکومت کی جانب سے بنائی جانیوالی دونوں کمیٹیوں کو سنجیدہ اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کا اصولی مطالبہ پاکستان میں شرعی نظام کا نفاذ ہے ، خارجہ پالیسی پر نظرثانی کی جائے ، حامد کرزئی کی نظر فاٹا پر ہے ، اس لیے فاٹا میں آپریشن ملکی سالمیت کیلیے خطرہ ہے۔
Load Next Story