کراچی آپریشن کا حتمی مرحلہ 11 فروری سے شروع ہوگا تیاری مکمل
باخبر ذرائع کے مطابق کراچی میں ٹارگٹڈآپریشن کا حتمی مرحلہ11فروری سے شروع ہوجائے گا۔
وفاق نے سندھ حکومت کوکراچی میں ٹارگٹڈآپریشن کا حتمی مرحلہ شروع کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق کراچی میں ٹارگٹڈآپریشن کا حتمی مرحلہ11فروری سے شروع ہوجائے گا ، اس آپریشن کے دوران جرائم پیشہ افراد اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کیلیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں ، آپریشن کا حتمی مرحلہ سخت ہوگا ،وفاقی حکومت نے آپریشن کے حمتی مرحلے کی حکمت عملی طے کرلی ہے اس حوالے سے سندھ حکومت کوگرین سگنل دے دیا گیا ہے، اس حوالے سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات مل گئی ہیں ، آپریشن کو وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ مانیٹر کریں گے ، جرائم پیشہ افراد اور ان کے سرپرستوںکی لسٹیںبنالی گئی ہیں، آپریشن میں کے لیے10خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں جو جوائنٹ آپریشنل ٹیمیںہوں گی ، ان ٹیموں کو انٹیلی جنس معلومات ، جدید اسحلہ اور کمیونیکیشن کے آلات فراہم کیے جائیں گے ، ٹیمیںحساس ترین علاقوں میں پہلے کارروائی کریں گی۔