نیوزی لینڈ میں 11سال بعد کوئلے کی کان سےانسانی باقیات مل گئیں

کان سے ملنے والی دولاشوں کی باقیات کی شناخت ہوگئی


ویب ڈیسک November 17, 2021
کوئلے کی کان میں دھماکے سے29کان کن ہلاک ہوئے تھے:فوٹو:فائل

نیوزی لینڈمیں کوئلےکی کان سے 11سال بعد انسانی باقیات برآمد ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے کوئلے کی کان میں لگائے گئے خصوصی کیمروں کی مدد سے باقیات تلاش کیں ۔ دولاشوں کی باقیات کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ ایک لاش کی باقیات کی شناخت نہ ہوسکی۔

نیوزی لینڈ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں کان کے اس حصے میں جہاں سے انہیں نکالنا ممکن نہیں۔

نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں واقع کوئلے کی کان میں نومبر2010 کودھماکے سے بیٹھ گئی تھی جس کے نتیجے میں 29کان کن ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |