قومی ہاکی ٹیم کے لیےغیر ملکی کوچ کی تقرری ہوگی
ہاکی فیڈریشن حکام نے معروف کوچ سیگفڈ ایکمین سے رابطہ کرلیا
پاکستان ہاکی ٹیم کوجلد غیرملکی کوچ مل جائے گا۔
ہاکی فیڈریشن کے حکام نے قومی ٹیم کی کوچنگ کے لئے ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے جاپان ٹیم کے ساتھ وابستہ معروف کوچ سیگفڈ ایکمین سے رابطہ کرلیا۔ ایکمین کی کوچنگ میں جاپان نے جکارتہ ایشین گیمز کے فائنل میں بھارت کو شکست دےکر گولڈ میڈل جیتا تھا۔
ایکمین انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کےکوالیفائیڈ سینئر کوچ اور ایف آئی ایچ کوچ ایجوکیشن ٹرینر ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف حکام کے رابطے پر ایکمین نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ وابستگی میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔باقاعدہ کنٹریکٹ سائن ہونے کی صورت میں وہ اگلےماہ بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں چودہ دسمبر سے شروع ہونے والی ایشین چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستانی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام کی یہ بھی کوشش ہے کہ ایکیمین بھارت میں جونئیرورلڈکپ میں شریک قومی ٹیم کے پاس پہنچ کرٹیم کو کھلانے میں مدد دیں۔