مخالف جو بھی کرے گا میں اس سے بہتر کروں گا وزیراعظم عمران خان
جب کھلاڑی میدان میں اترتا ہے وہ ہر چیز کے لیے تیار ہوتا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب کھلاڑی میدان میں اترتا ہے وہ ہر چیز کے لیے تیار ہوتا ہے۔
پارلیمنٹ میں مشترکہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر صحافی نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ آپ اتنی ملاقاتیں کررہے ہیں کوئی پریشانی تو نہیں؟۔ جس پر وزیراعظم عمران خان نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے صحافی کو جواب دیا کہ میں کس سے ملاقاتیں کررہا ہوں؟۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے
صحافی نے وزیراعظم سے دوبارہ سوال کیا کہ اپوزیشن کہتی ہے آج آپ کو سرپرائز ملے گا۔ جس پر وزیراعظم نے جواب صحافی کو جواب دیا کہ جب کھلاڑی میدان میں اترتا ہے وہ ہر چیز کے لیے تیار ہوتا ہے، جو بھی مخالف کرے گا میں اس سے بہتر کروں گا۔
تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
بعدازاں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، وزیراعظم نے آج پیش ہونے والے بلز کے حوالے سے ارکان کو اعتماد میں لیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس قانون سازی میں میرے کوئی ذاتی مقاصد نہیں، ملک کا مستقبل شفاف جمہوریت اور شفاف الیکشن سے جڑا ہے، ملک میں صاف و شفاف انتخابات کی بنیاد رکھنے میں آپ کا کردار ہوگا، ارکان پارلیمنٹ کے مسائل سے آگاہ ہوں، انشاء اللہ جلد سب کی شکایتیں دور ہوں گی، سمندر پار پاکستانی اس ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہیں، انہیں بھی ووٹ کا حق ملنا چاہیئے۔