قائم مقام افغان وزیرخارجہ کا امریکا کوخطاثاثوں کی بحالی کا مطالبہ

افغان عوام کومعاشی چلینج کا سامنا ہے


ویب ڈیسک November 17, 2021
افغان عوام کومعاشی چلینج کا سامناہے،قائم مقام وزیرخارجہ:فوٹو:فائل

افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ عامرخان متقی نےاثاثوں کی بحالی کےلئے امریکا کوخط لکھ دیا۔

افغان میڈیا کے مطابق امریکی حکومت کولکھے گئے خط میں قائم مقام افغان وزیرخارجہ عامرخان متقی کا کہنا تھا کہ افغان اثاثوں کو منجمد کرنا نہ تو امریکی عوام کا مطالبہ ہے اورنہ ہی اس سے مسائل حل ہوں گے اس لئے امریکی حکومت افغانستان کے اثاثے بحال کرے۔

قائم مقام افغان وزیرخارجہ نے بینکوں میں موجود اثاثے بھی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔افغانستان اورامریکا کے درمیان اب کوئی براہ راست تنازع نہیں رہا۔افغان عوام کومعاشی تحفظ کے چیلنج کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں