بھارت کی آزادی کو ’بھیک‘ قرار دینا کنگنا رناوت کو مہنگا پڑگیا

شکایت کنندہ کے مطابق کنگنا رناوت کا یہ بیان بھارتی آئین اور آزادی پسندوں کی توہین ہے


ویب ڈیسک November 17, 2021
ہمیں 1947 میں ملنے والی آزادی ایک ’’بھیک‘‘ تھی، کنگنا رناوت فوٹوفائل

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف بھارت کی آزادی کو ''بھیک'' قرار دینے پر پولیس میں شکایت درج کی گئی ہے۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا ہمیں 1947 میں ملنے والی آزادی ایک ''بھیک'' تھی۔ بھارت کو اصل آزادی 2014 میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد ملی۔

بھارتی آزادی کو ''بھیک'' میں ملنے والی آزادی قرار دینے کے کنگنا کے بیان پر بھارتی آگ بگولا ہوگئے تھے اور اداکارہ کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی تھی۔ اور اب کنگنا رناوت کے اس بیان پر ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی آزادی 'بھیک'

بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور کے ایک کانگریسی رہنما نے ویشالی نگر پولیس اسٹیشن میں اداکارہ کے خلاف شکایت درج کی ہے جہاں انہوں نے بھارت کی آزادی کو ''بھیک'' یا ''خیرات'' سے تعبیرکیا تھا۔

ویشالی نگر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ہیرا لال سینی کے مطابق شکایت کنندہ نے کہا ہے کہ کنگنا رناوت کا یہ بیان بھارتی آئین اور آزادی پسندوں کی توہین ہے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے اور اگر کوئی قابل شناخت جرم پایاجاتا ہے تو ہم مقدمہ درج کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |