
اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تاریخ ساز قانون سازی کررہی ہے، اس قانون سازی پر اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ اناڑی اپوزیشن بے بسی اور مایوسی کی تصویر بنی ہوئی ہے، اپوزیشن کے کئی اراکین بھی اپنی قیادت سے نالاں ہیں، مفاد عامہ کے حوالے سے قانون سازی پر اپوزیشن کا غیر جمہوری رویہ قابل مذمت ہے، اپوزیشن کو اہم قومی امور پر ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر سیاست کرنا زیب نہیں دیتا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔