پارلیمنٹ اجلاس کے دوران مراد سعید اور مرتضیٰ جاوید کے درمیان ہاتھا پائی
ایوان میں دھکم پیل، سیکیورٹی عملے کی ارکان کو روکنے کی کوشش
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وفاقی وزیر مراد سعید اور مسلم لیگ (ن) کے مرتضیٰ جاوید عباسی کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان کی گنتی کے دوران مسلم لیگ (ن) کے مرتضیٰ جاوید عباسی نے بھی عملے کے ہمراہ گنتی شروع کردی، جس پر مراد سعید نے انہیں روک دیا۔
گنتی سے روکنے پر وفاقی وزیر مراد سعید اور مریضی جاوید عباسی آمنے سامنے آگئے، دونوں کےدرمیان پہلے تلخ کلامی ہوئی اور پھر بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔
مرتضی جاوید عباسی اور شہریار آفریدی میں تلخی ہوئی، اس دوران عامر لیاقت بھی حکومتی سائیڈ سے پہنچ گئے جب کہ پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ بھی پہنچ گئے، تاہم سارجنٹ ایٹ آرمز کے آنے سے ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی۔ اس دوران اپوزیشن نے بل کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں لہرا دیں۔
واقعے کے بعد ایوان میں دھکم پیل شروع ہوگئی، اس موقع پر سیکیورٹی عملے نے ارکان کو روکنے کی کوشش کی۔ جس کے بعد اسپیکر نے حکومت اور اپوزیشن ارکان کو الگ الگ ہونے کی ہدایت کردی۔