خواجہ سراؤں کا بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
پیپلزپارٹی سوشل ڈیموکریٹ پارٹی ہے یہاں سب کے لئے یکساں مواقع ہیں، نثار کھوڑو
خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں خواجہ سراؤں نے بڑی تعداد میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر خواجہ سراؤں کے 25 سرکردہ رہنماؤں نے پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثار کھوڑو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی قیادت پر اعتماد کا اعلان کیا۔
پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سراؤں کے 25 سرکردہ رہنما پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے ہیں، جب کہ ان کے زیر سایہ رہنے والے خواجہ سرا بھی پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں، پیپلزپارٹی سوشل ڈیموکریٹ پارٹی ہے یہاں سب کے لئے یکساں مواقع ہیں۔