راولپنڈی میں 7 سالہ طالبہ سے زیادتی کرنے والا اسکول ٹیچر گرفتار
اسکول میں بریک کے دوران مرد ٹیچر نے بیٹی سے مبینہ زیادتی کی، والدہ
تھانہ صدر واہ کینٹ کے علاقے گلبرک کالونی میں 7 سالہ طالبہ سے زیادتی کرنے والے اسکول ٹیچر کو پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے بچی کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ 7 سالہ بیٹی علاقے کے پرائیویٹ اسکول میں پڑھتی ہے، چھٹی کے وقت بیٹی کو لینے گئی، گھر پہنچی تو بچی نے روتے ہوئے بتایا کہ جب اسکول میں لنچ بریک ہوئی تو اس دوران اسکول ٹیچر نے مبینہ زیادتی کی جس پر بچی کو لے کر میڈیکل کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال ٹیکسلا گئی۔
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر بچی کا میڈیکل کروانے کے بعد اسکول ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کر کے نوید نامی ملزم اسکول ٹیچر کو گرفتار کرلیا جو سرکاری اسکول میں بھی ٹیچنگ کرتا ہے اور اہلیہ کے ساتھ اپنے پرائیویٹ اسکول میں بھی پڑھاتا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کا میڈیکل کروا لیا گیا جس کی رپورٹ ملنا باقی ہے، ملزم کو شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔