ایران دہشت گردی کو فروغ دینے والی دنیا کی سب سے بڑی ریاست ہےامریکا

ایران دہشت گرد تنظیموں کو ٹیکنالوجی، اسلحہ اور مالی معاونت فراہم کرر ہا ہے جس سے ان کی حملہ کرنے کی صلاحیت بڑھ رہی ہے

ایران دہشت گرد تنظیموں کو ٹیکنالوجی، اسلحہ اور مالی معاونت فراہم کرر ہا ہے جس سے ان کی حملہ کرنے کی صلاحیت بڑھ رہی ہے۔(فوٹو: فائل)

امریکا محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران دہشت گردوں اور ان کی معاونت کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے، جب کہ دولت اسلامہ ابھی تک امریکا کے لیے خطرہ ہے۔


العربیہ نیوز کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کی سرپرستی اور ان کی مالی امداد کرنے والے ممالک میں ایران سر فہرست ہے اور واشنگٹن حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قراردینے کے لیے مزید حکومتوں سے درخواست کر رہا ہے۔



امریکی انسدادِ دہشت گردی بیورو کے قائم مقام ڈپٹی کرس لینڈ برگ کا کہنا ہے کہ ہمارا ادارہ حزب اللہ کے خلاف سفارتی مہم چلا رہا ہے اور ہم نے متعدد ملکوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس آرگنائزیشن کو مکمل طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اپنے ملکوں میں اس کی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کریں۔


کرس کا مزید کہنا تھا کہ دولت اسلامیہ اپنے زیر اثرعراق اور شام کی مکمل آزادی کے باوجود دنیا بھر میں اپنی سرگرمیوں کو بڑھا رہی ہے اور یہ امریکا اس کے اتحادیوں اور بیرون ملک ان کے مفادات کے لیے ابھی تک بڑا خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر چہ ہم دولت اسلامیہ، القائدہ اور ان کی اتحادی تنظیمیں سے امریکا کو لاحق براہ راست حملے کی صلاحیتوں کو کم کرچکے ہیں لیکن یہ ابھی بھی ہمارے لیے خطرہ ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ ایران ان تنظیموں کو ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اسلحہ اور مالی معاونت فراہم کرر ہا ہے جس سے ان کی خطے کے پار حملہ کرنے کی صلاحیت بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے حامی گروپس شام، عراق اور یمن میں مشرق وسطی اور دنیا کو غیر مستحکم کرنے کی خطرناک سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Load Next Story