امریکا میں مقیم پاکستانی ماں نے لخت جگر کو جگر کا ٹکڑا دیدیا

رابعہ انجم نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کرمہلک مرض میں مبتلا 8 ماہ کے بیٹے کوبچا لیا


Zubair Nazeer Khan February 07, 2014
رابعہ انجم نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کرمہلک مرض میں مبتلا 8 ماہ کے بیٹے کوبچا لیا. فوٹو فائل

امریکا میں مقیم پاکستانی ماں نے جگر کے ٹکڑے کو جگر کا ٹکڑا دے ڈالا، نیو یارک کے علاقے برانکس میں مقیم پاکستان خاتون 26سالہ رابعہ انجم نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر مہلک بیماری کا شکار ہونے والے8 ماہ کے بیٹے جہاں زیب کوجگرکاکچھ حصہ دے دیا۔

مونٹی فیورے اسپتال میں آپریشن کے بعد بچہ تیزی سے روبصحت ہے، بیڈ فورڈ پارک کے فلیٹ میں اپنے شوہر زوہیب کے ساتھ رہائش پذیر رابعہ کا کہنا ہے کہ میرے پاس اپنے لخت جگرکی جان بچانے کے لیے اس کے سوا اور کوئی راستہ نہ تھا، مجھے اپنی اولاد کیلیے قربانی دینا تھی،ماہرین طب اطفال کے مطابق اس مہک بیماری میںایک لاکھ بچوں میں محض ایک بچے کواس مہلک بیماری کا خطرہ ہوتا ہے۔

 photo 11_zps7fb607e6.jpg

دوسری جانب اپنے جذبات پرقابو نہ رکھ سکنے والے بچے کے دادا سہیل انجم کا کہنا ہے کہ امریکی اور بھارتی ڈاکٹروں پر مشتمل آپریشن کرنے والی ٹیم کیلیے اظہار تشکر کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں اور میں ان کا یہ احسان زندگی بھر نہیں بھولوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں