بابر اعظم اور شعیب ملک نے بھی بنگلادیش میں ٹریننگ شروع کر دی
آمد پر کورونا ٹیسٹ کیلیے سیمپل جمع کرائے اور ایک روز قرنطینہ میں رہے۔
کورونا ٹیسٹ کلیئر ہونے پر اسکواڈ کو جوائن کرنے والے بابر اعظم اور شعیب ملک بھی ٹریننگ میں شریک ہوگئے۔
بابر اعظم اور شعیب ملک منگل کے روز دبئی سے ڈھاکا پہنچے تھے، آمد پر کورونا ٹیسٹ کیلیے سیمپل جمع کرائے اور ایک روز قرنطینہ میں رہے،رپورٹس منفی آنے پر کپتان اور سینئر کرکٹر نے ہوٹل میں موجود اسکواڈ کو جوائن کرلیا، بعد ازاں دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ میر پور اکیڈمی میں ٹریننگ بھی کی۔
گزشتہ روز3گھنٹے پر محیط ٹریننگ کا آغاز وارم اپ سے ہوا، بعد ازاں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ میں مہارت بہتر بنانے پرکام کیا،باؤنڈری کے قریب کیچز تھامنے کی مشقوں کا سلسلہ جاری رہا،وکٹوں کو نشانہ بنانے کی پریکٹس بھی ہوئی،نیٹ میں بیٹسمینوں نے طویل سیشنز کیے، پیسرز اچھے موسم میں پْرجوش انداز میں تیز بولنگ کرتے نظر آئے۔
آل راؤنڈر شاداب خان، عماد وسیم اور محمد نواز نے بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی صلاحیتوں کو نکھارنے کاکام کیا، محمد رضوان نے وکٹ کیپنگ پریکٹس کیلیے الگ سیشن بھی کیا۔