ْْقصور میں غیرت کے نام پر 4 افراد قتل ایک زخمی

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے 4 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایات جاری کردیں

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے 4 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایات جاری کردیں۔(فوٹو: فائل)

پنجاب کے شہر قصورمیں غیرت کے نام پر دو خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کردیا گیا، ایک شخص شدید زخمی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یسین نامی ملزم نے قصور کے علاقے ستوکی میں غیرت کے نام پربیوی اور بیٹی سمیت 4 افراد کو قتل کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یسین نامی شخص نے بیوی اوربیٹی کو قتل کرنے کے بعد بھتیجے پر حمام میں فائرنگ کی، فائرنگ سے ملزم کا بھتیجا وقاص اورحمام کا مالک الیاس جاں بحق جب کہ آصف نامی شخص شدید زخمی ہو گیا۔


آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے قصور میں غیرت کے نام پر 4 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او قصور کو فوراً موقع پر پہنچنے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کی ہدایت جاری کردیں۔

ڈی پی او قصور صہیب اشرف و پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اس موقع پر ڈی پی او قصور صہیب اشرف کا کہنا تھا کہ اس افسوس ناک واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔ جب کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
Load Next Story