شاہین آفریدی کا بھارت کیخلاف اسپیل ورلڈ کپ کا بہترین لمحہ قرار

آئی سی سی نے پلے آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کرتے ہوئے پیسر کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔


Sports Reporter November 18, 2021
آئی سی سی نے پلے آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کرتے ہوئے پیسر کی ویڈیو بھی شیئر کردی ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

شاہین شاہ آفریدی کا بھارت کیخلاف اسپیل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بہترین لمحہ قرار دیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے پلے آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کرتے ہوئے پیسر کی ویڈیو بھی شیئر کردی، یاد رہے کہ شاہین شاہ نے میچ کے آغاز میں ہی تباہ کن اسپیل کرتے ہوئے مضبوط بھارتی بیٹنگ کے قدم اکھاڑ دیے تھے۔

پاکستان نے یہ میچ 10 وکٹ سے جیتا تھا،کسی بھی فارمیٹ کے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف گرین شرٹس کی یہ پہلی فتح تھی، اس کے بعد پاکستان نے اگلے چاروں میچز جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی مگر پھر آسٹریلیا نے سفر تمام کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں