صدی کا طویل ترین چاند گرہن اختتام پذیر ہوگیا

جزوی چاند گرین کا نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا، آسٹریلیا اور یورپ کے دیگر حصوں میں کیا جاسکے گا


Staff Reporter November 18, 2021
جزوی چاند گرین کا نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا،آسٹریلیا اور یورپ کے دیگر حصوں میں کیا جاسکے گا۔فوٹو : فائل

آج جمعے کے روز طویل ترین جزوی چاند گرہن دنیا کے غالب حصے میں جاری رہ کر ختم ہوگیا تاہم پاکستان میں اسے نہیں دیکھا گیا تھا۔

ایک روز قبل محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ کے 19 نومبر (جمعے) کو رواں سال کا دوسرا جزوی چاند گرہن ہوگا جو پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

البتہ اس جزوی چاند گرہن کا نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا، آسٹریلیا اور یورپ کے دیگر حصوں میں کیا گیا جبکہ ایشیا اور یورپ کے زیادہ تر حصوں اور شمالی و مغربی افریقہ میں شائقین نے اسے دیکھا جو تاریخی لحاظ سے طویل ترین چاند گرہن ۔ ایسا اگلا واقعہ 600 سال بعد ہی رونما ہوگا۔

پاکستانی وقت کے مطابق، اس جزوی چاند گرہن کا آغاز دوپہر 12 بج کر 18 منٹ اور 42 سیکنڈ پر شروع ہوا اور یہ سہ پہر 3 بج کر 47 منٹ اور 4 سیکنڈ پر ختم ہوگیا

اس چاند گرہن کا دورانیہ 3 گھنٹے، 28 منٹ اور 23 سیکنڈ تک تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں