مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردیمزید5 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں 2 روز میں شہید نوجوانوں کی تعداد 9 ہو گئی


ویب ڈیسک November 18, 2021
مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزنوجوانوں کونشانہ بنا رہی ہیں:فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی عروج پر،مزید پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پانچ کشمیری نوجوانوں کوضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔بھارتی فوج نے کلگام اورقریبی علاقوں کی ناکہ بندی کرکے لوگوں کوگھروں میں محصورکردیا۔موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔

قابض بھارتی فورسزنے گھرگھرتلاشی کے دوران پانچ نوجوانوں کوگرفتارکرلیا۔

بھارتی فوج کے ہاتھوں 2روزمیں 9کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں۔ایک روزقبل بھارتی فورسزکی فائرنگ سے حیدرہ پورہ میں چارکشمیری نوجوان شہید ہوئے تھے۔

بھارتی فورسزنے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے شہدا کی لاشیں بھی خاندان کے حوالے نہیں کیں۔شہدا کے لواحقین لاشوں کے حصول کے لئے احتجاج کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں