صوابی میں لاپتہ ٹریفک پولیس اہلکار کی لاش برآمد

نامعلوم ملزمان پولیس اہلکار کو قتل کرکے لاش پھینک کر فرار ہوگئے


ویب ڈیسک November 18, 2021
نامعلوم ملزمان پولیس اہلکار کو قتل کرکے لاش پھینک کر فرار ہوگئے

صوابی پولیس کے سپاہی کی لاش گجو خان میرہ سے ملی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق صوابی میں نامعلوم افراد نے ٹریفک پولیس اہلکار کو اغوا کرکے قتل کردیا۔ مقتول کانسٹیبل فضل اکبر صوابی ٹریفک پولیس میں تعینات تھے۔ مقتول گزشتہ چار دنوں سے لاپتہ تھے اور اسماعیلہ گاؤں کے رہائشی تھے۔ ان کی لاش پولیس تھانہ زیدہ کی حدود میں ملی۔



پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ مقتول کے لواحقین نے قتل میں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں