
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں رواں موسم سرما کے دوران گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس بحران سے بچانے کے لئے تجاویز پیش کی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی کمیٹی نے کیپٹو پاور ، جنرل انڈسٹری اور سی این جی سیکٹر کو 2 ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کی تجویز منظور کرلی ہے۔
کابینہ کمیٹی نے گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، اس کے علاوہ ایکسپورٹ اور سیمنٹ سیکٹر کے لئے گیس کی فراہمی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے ، گیس کی رسد سے متعلق تجاویز آئندہ اجلاس میں دوبارہ پیش کی جائیں گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔