لاہور ہائیکورٹ نے رنگ روڈ منصوبے میں گرفتار سابق کمشنر راولپنڈی کی ضمانت منظور کرلی

سابق کمشنر محمد محمود اور کلیکٹر وسیم تابش کی ایک ایک کروڑ روپے کے عوض ضمانت منظور کی گئی


محمد ہارون November 18, 2021
سابق کمشنر محمد محمود اور کلیکٹر وسیم تابش کی ایک ایک کروڑ روپے کے عوض ضمانت منظور کی گئی

لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود اور کلیکٹر وسیم تابش کی ایک ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی ۔ عدالت کے روبرو سرکاری وکیل نے درخواست ضمانتوں کی مخالفت کی۔

یہ بھی پڑھیں: رنگ روڈ اسکینڈل؛ تحقیقاتی ٹیم بااثر طاقتور کرداروں کے قریب پہنچ گئی

ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن حکام نے مقدمہ درج کیا تھا ۔ملزمان کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے برعکس مقدمہ درج کیا گیا ہے، دوران حراست کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ان کی ضمانت کی درخواستوں پر رہائی کے احکامات جاری کرے۔ ہائی کورٹ نے سماعت کے بعد ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |