سوڈان میں سیکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ 15 افراد ہلاک

فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے


ویب ڈیسک November 18, 2021
فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ فوٹو : فائل

سوڈان میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرین کی جانب سے احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، مظاہرین نے فوجی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور فوجی بغاوت کے نتیجے میں گرفتار افراد کی رہائی سمیت ملک میں جمہوری حکومت کی بحالی پر زور دیا تاہم سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد مارے گئے۔

دارالحکومت خرطوم سمیت دیگر علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے پہلے موبائل سروس معطل کی اور پھر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کے ساتھ براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، سوڈانی سیکیورٹی فورسز نے ابھی تک واقعہ سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے مظاہرین پر تشدد کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سوڈان کی فوجی قیادت پر تمام قیدیوں کو رہا کرنے اور جمہوری حکومت کی بحالی پر زور دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں