الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال سے متعلق کنفیوژن کا شکار

ابھی کچھ نہیں کہہ سکتےکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال آئندہ عام انتخابات میں ہوگا یا نہیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک November 18, 2021
عام انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال سے پہلے 14 مراحل سے گزرنا ہوگا، سیکریٹری الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق قانون کی منظوری کے باوجود الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات میں اس کے استعمال سے متعلق کنفیوژن کا شکار ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران اراکین نے الیکشن کمیشن حکام سے آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی استعمال سے متعلق سوالات کیے۔

اپوزیشن رکن اسمبلی عالیہ کامران نے سوال اٹھایا کہ بلوچستان میں حلقہ بندیاں کسے ہوں گی؟ بلوچستان کے عوام مشکل سے ووٹ کاسٹ کر پاتے ہیں، جہاں انٹرنیٹ نہیں ہے وہاں ای وی ایم مشین کیسے استعمال ہو گی؟، حکومتی اراکین پارلیمنٹ نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، الیکشن کمیشن کو بلا تاخیر قانون پر عمل درآمد کی تیاری کرنی چاہیے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال آئندہ عام انتخابات میں ہوگا یا نہیں، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، ای وی ایم کے استعمال میں چیلنجز درپیش ہیں، آئندہ عام انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال سے پہلے مشین کی خریداری اور عملہ کی ٹریننگ سمیت 14 مراحل سے گزرنا ہوگا، ای وی ایم کے استعمال سے متعلق مزید 3 سے 4 پائلٹ پراجیکٹ کرنا پڑیں گے، ایک پولنگ اسٹیشن پر کتنی الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ہوں گی، اس کا تخمینہ لگانا بھی باقی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |