سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی کو رہا کردیا گیا

تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان نے سعد رضوی کی رہائی کی تصدیق کردی


ویب ڈیسک November 18, 2021
سعد رضوی کو رواں برس اپریل کے وسط میں لاہور پولیس نے حراست میں لیا تھا۔ فوٹو: فائل

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی ختم کرکے انہیں رہا کردیا ہے۔ ان کی رہائی کوٹ لکھپت جیل سے عمل میں آئی ہے۔

تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان نے سعد رضوی کی رہائی کی تصدیق کردی ہے۔

گزشتہ ماہ حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت ٹی ایل پی کے سیکڑوں کارکنوں کے خلاف درج مقدمات ختم کئے گئے، ٹی ایل پی پر سے پابندی ہٹائی گئی جب کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے سعد رضوی سمیت ٹی ایل پی کے کئی رہنماؤں کے نام فورتھ شیڈول کی لسٹ سے بھی نکالے تھے۔

واضح رہے کہ سعد رضوی کو رواں برس اپریل کے وسط میں لاہور پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں