حکومت حواس باختہ ہوکر ہمارے جلسے روکنے کی کوشش کررہی ہے بلاول بھٹو زرداری
پی ٹی آئی کو جو کرنا ہے کرلے پشاور اور نوشہرہ میں جلسے ہر صورت میں ہوں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہماری حکومت مخالف مہم سے حواس باختہ ہوکر ہمارے جلسے روکنے کی کوشش کررہی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کی صوبائی قیادت نے ملاقات کی۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا کی سیاسی صورت حال اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، صوبائی قیادت نے بلاول بھٹو زرداری کو نومبر کو نوشہرہ اور 30 نومبر کو پشاور میں ہونے والے جلسوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت نے بلاول بھٹو زرداری کو بتایا کہ انتظامیہ نے پشاور میں جلسے کی اجازت نہیں دی جب کہ نوشہرہ میں جلسے کے حوالے سے رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت مخالف مہم سے حواس باختہ ہوکر پی ٹی آئی ہمارے جلسے روکنے کی کوشش کررہی ہے، پی ٹی آئی کو جو کرنا ہے کرلے، پشاور اور نوشہرہ میں جلسے ہر صورت میں ہوں گے، اگر خیبرپختونخوا میں حکومتی جماعت کے جلسے ہوسکتے ہیں تو پاکستان پیپلزپارٹی کے جلسے کیوں نہیں ہوسکتے،
چیئرمین پیپلز پارٹی نے صوبائی قیادت کو ہدایت کی کہ انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملے یا نہ ملے، تمام رکاوٹوں کے باوجود نوشہرہ اور پشاور میں جلسے منعقد کریں، جلسوں پر پابندی کی آڑ میں عوام اور جیالوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی تو دمادم مست قلندر ہوگا، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کیا جائے۔